چکوال(عبدالغفورمنہاس)جوڈیشل مجسٹریٹ چکوال عارف خان نیازی نے جعلی چیک کے مشہور مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا۔ ملزم آصف پرویز گل کی طرف سے پیروی معروف قانون دان ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کی اور عدالت میں دلائل دئیے۔ آصف پرویز گل کے خلاف ایک سو ساٹھ من مسور کے عوض چا رلاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جو کہ شکیل الرحمن نامی شخص نے درج کروایا تھا۔
 فاضل عدالت میں مدعی ’’چار من مسور کہاں سے لایا اور اس کی مالیت کتنی ہے؟‘‘ ثابت نہ کر سکا۔ جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ عارف خان نیازی نے ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد ملزم آصف پرویز گل کو باعزت بری کر دیا۔آصف پرویز گل کے مطابق مدعی مقدمہ شکیل الرحمن چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال کا دست راست ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close