کلرکہار( عرفان ملک) معروف تعلیمی ادارے کے مالک نے چھٹی مانگنے والے فرسٹ ایئر کے یتیم طالب علم کو کالج سے نکالنے کے بعد اس پر تشدد کیا اور گالیاں دیں ،طالب علم کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کلرکہار کے معروف تعلیمی ادارے سائنس کالج میں زیر تعلیم فرسٹ ایئر کے طالب علم جناح عباس بخاری نے تحصیل پریس کلب کلرکہار میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس کے والد وفات پا چکے ہیں اور وہ ماموں کی کفالت میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔گزشتہ روز 6محرم الحرام کو وہ کالج ہیڈ مسٹریس سے 7محرم کی چھٹی لینے کیلئے حاضر ہوا کیونکہ 7محرم کو میرے والد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی تھی۔اسی دوران وہیں پر کالج کے مالک اور چیئرمین صداقت حسین بھی آگئے اور مجھ سے وہاں آنے کی وجہ دریافت کی تو میں نے بات بتا دی جس پر وہ آگ بگولہ ہو گئے اور مجھے شدید برا بھلا کہا اور کلاس انچاج کو حکم دیا کہ اس کو کالج سے نکال دو جس پر مجھے نکال دیا گیا۔ 
دوسرے دن میری بوڑھی والدہ اور کزن کالج گئیں کہ میرے نکالے جانے کی وجہ معلوم کر سکیں جس پر ان کو سارا دن دفتر میں بٹھائے رکھا اور بنا مالک کی ملاقات سے باہر نکال دیا گیا اورکہا گیا کہ جس معالج کے ذریعے تم نے داخلہ لیا تھا اس کو کہو کہ صاقت حسین سے ملے جس پر معالج کامران حسین ملک نے صداقت حسین سے ملاقات کی جس میں اس نے کہا کہ مجھ سے اس دن بھول ہو گئی آپ اپنے اسٹوڈنٹ کو کالج بھیج دیں۔ چنانچہ 11محرم کو طالب علم دوبارہ کالج میں چلا گیا ،دن کو کالج ہیڈ ماسٹر امتیاز حسین شاہ نے مجھے بتایا کہ کالج چیئرمین بلا رہے ہیں جس پر میں فوراً چلا گیا مجھے دیکھتے ہی صداقت حسین دوبارہ آگ بگولہ ہو گئے اور مجھے کہا کہ تم دوڑ کر کیوں نہ آئے ، لڑکیو کی کلاس کے سامنے مرغا بن جاؤ میں بن گیا اس کے بعد مجھے کئی تھپڑ رسید کئے اورماں بہن کی گندی گالیاں دینا شروع کر دیں۔مجھے وہ نشے جیسی حالت میں پھنکارتے ہوئے بولے کہ تمہاری جرات کیسی ہوئی کہ کلاس میں بیٹھو، نکل جاؤ اور واپس مت آنا۔میں نے صداقت حسین کی بہت منت سماجت کی مگر انہوں نے میری ایک نہ سنی اور میری انتہائی بے عزتی کرنے کے بعد مجھے نکال دیا گیا۔
طالب علم جناح عباس شاہ نے مزید بتایا کہ وہ یتیم ہے اور ماموں کی کفالت پر تعلیم حاصل کر رہا ہے جبکہ کالج کا میرا پورا سال ضائع ہوگیا ہے اور اپنے ضمیر کے آگے انتہائی شرمندہ ہو چکا ہوں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے دوسری جانب جب ترجمان تحصیل پریس کلب کلرکہار نے کالج مالک صداقت حسین سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ بے وقوف طالبعلموں کیلئے میرے کالج میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close