چکوال(چکوال پوسٹ) قصبہ مینگن سراب گوٹھ بن گیا ۔ منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ مینگن میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل پولیس کی کارروائیوں سے منشیات فروشی کے بڑے ڈیلر زیر زمین چلے گئے تھے مگر ان دنوں پھر منشیات فروش دھڑلے سے منشیات کو فروخت کر رہے ہیں ۔ 
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چکوال شہر میں بھی ایجنٹ منشیات فروشی کے کاروبار کو وسیع کرنے کے لئے سرگر م ہیں۔ ایجنٹ مافیا کو بھی نکیل ڈالی جائے ۔ علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں نوٹس لیکر منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے دھندے کے خلاف اقدامات کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close