ڈھڈیال (چکوال پوسٹ)سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس، چکوال چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلیٰ قاضی اکبر ، صدر ، ممبران ، تحریک انصاف کے رہنما راجہ طارق کالس ، چیئرمین راجہ ارشد دھروگی راجگان، مسلم لیگ ن یونین کونسل چک عمرا کے سرکردہ رہنما چوہدری غلا م مرتضیٰ ہرل اور دیگر سرکردہ شخصیات بھبھڑ میں چیئرمین بن قطب فاؤنڈیشن بشیر ملک کی رہائشگاہ پر گئیں اور ان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔
 سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے اظہار تعزیت کے بعد بن قطب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قائم بیگم نور میموریل ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ہسپتال کے مختلف شعبے دکھائے گئے اور یہاں فراہم کی جانے والی علاج ومعالجہ کی جدید سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ سردار غلام عباس نے غریب اور مستحق مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے بن قطب فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close