چکوال (چکوال پوائنٹ)مسلم لیگ ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری لیاقت علی انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ (آج) منگل کو ادا کی جائے گی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 20 سے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری لیاقت علی  گزشتہ شام  انتقال کر گئے وہ کچھ عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

ان کی عمر 70 سال کے لگ بھگ تھی ۔ ان کے انتقال کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے بھر سے کارکنان ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔ ان کی نماز جنازہ آج منگل کو آبائی علاقہ چکوا ل میں ہی ادا کی جائے گی ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو ملکی سیاست میں ایک خلاء قرار دیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close