چکوال(عبدالغفورمنہاس)سردار گروپ اور میجر گروپ کے درمیان اختلافات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے اور دونوں گروپوں کے درمیان اب تو عدالتی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ میجر طاہر گروپ نے سردار غلام عباس خان گروپ کومسلم لیگ ن میں تسلیم نہیں کیا جس کی وجہ سے دونوں گروپوں کے درمیان سرد جنگ جاری ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ اب ضلع کونسل میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے ،لاہور ہائی کورٹ میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر رٹ خارج کر دی گئی ہے جس کے خلاف چوہدری محمد ضمیر خان، چوہدری عامر عباس اور دیگر نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نامور وکلاء کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری فنانس پنجاب ،چیئرمین ضلع کونسل، ڈی او فنانس اور ڈی او ٹی اینڈ ایس کو فریق بنایا جارہا ہے، ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کی نقل بھی حاصل کر لی گئی ہے ادھر چیئرمین یونین کونسل ہرچار ڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان نے ٹھیکیداروں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ ادائیگی تک کام شروع نہ کریں ورنہ وہ نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بتیس کروڑ روپے کے ٹینڈر لگانا اور پندرہ کروڑ کے بجٹ کومخصوص مقاصد کے لیے استعمال کرنا ضلع کونسل جیسے ادارے کو دیوالیہ بنانے کی سازش ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
چکوال:ایم کیو ایم ضلع چکوال کے سابق صدر کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی،کاروائی انسپکٹر اظہر حسین شاہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر کی۔ایم کیو ایم کے سابق صدر لیاقت علی بٹ ساکن مزدلفہ ٹاؤن کے قبضہ سے ایک کلو دو سو ستر گرام چرس اورالیکٹرانک ترازوبرآمد کرلیاگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close