چکوال(عبدالغفورمنہاس)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ نے اسلام آباد دھرنے میں گرفتار مولانا اشرف آصف جلالی اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی زبردست نعرہ بازی۔احتجاجی ریلی ہسپتال روڈ سے شروع ہوئی جس کی قیادت پیر سید لقمان شاہ ،سید حسنین شاہ،ڈاکٹر عبدالواحد الازہری، حافظ منصب ساقی اور علامہ عرفان چشتی کر رہے تھے، ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی بھون چوک پر پہنچ کر احتجاجی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی، جہاں پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید لقمان شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن دھرنے میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے قائدین مولانا اشرف آصف جلالی اور دیگر کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ہم حکومت کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپر ہمارے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کورہا کرے ورنہ نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔اجتماع سے تحریک ختم نبوت کے سرگرم کارکن آفتاب جماعتی نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں ہسپتال روڈ پر جامع مسجد غوثیہ رضویہ میں ایک احتجاجی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیر سید لقمان شاہ ،علامہ عرفان چشتی، علامہ رشید رضوی، حافظ منصب ساقی ،قاری عاشق، ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈاکٹر عبدالواحد الازہری، حافظ مصطفی کلرکہار، محسن احمد ملک، حنیف طیب اور عابد حسین شاہ پیرزادہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشترکہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پرصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو برطرف کریں اور تحریک ختم نبوت اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے گرفتار شدہ کارکنان کو رہا کرے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close