چوآ سیدن شاہ( ملک عظمت حیات سے ) عرس مبارک حضرت سخی سیدن شاہ شیرازیؒ کے حوالے سے محکمہ اوقاف کی غفلت۔ محکمہ اوقات لاکھوں روپے ماہانہ دربار سخی سیدن شاہ شیرازیؒ سے کما لیتے ہیں ، لیکن عرس مبارک پر ایک روپیہ بھی خرچ کرنا گناہ سمجھتے ہیں جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ نہ ہی لنگر میں کوئی حصہ ڈالتے ہیں نہ ہی دربار کی لائیٹنگ ڈیکوریشن پر کوئی خرچہ کرتے ہیں۔ زائرین کے لیے کوئی بندوبست نہیں ہوتا، رات کو سونے کے لیے بھی زائرین ذلیل وخوار ہوتے ہیں ، محکمہ اوقا ف صرف پیسے بٹورنے کے چکروں میں رہتا ہے۔
 دربار کے نزدیک بنی مارکیٹ کی دوکانوں سے لاکھوں روپے کرایہ وصول کرتے ہیں جبکہ ٹھیے بھی لگوا رکھے ہیں ۔ ماہانہ لاکھوں ، سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن حکومتی خزانہ میں جمع ہوتی ہے اور کچھ رقم ان محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کی جیبوں میں جاتی ہے لیکن عرس مبارک کے موقع پر محکمہ اوقاف کوئی خرچہ نہیں کرتی جس سے عوام میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس پر ایک کمیٹی تشکیل دیں اور محکمہ اوقاف کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔حضرت سخی سیدن شاہ شیرازی عرس کے موقع پر دربار پر ملک شاہد ستا رنے لائٹ ڈیکوریشن کا کام ذاتی طور پر مکمل کروا لیا ۔ جبکہ محکمہ اوقاف کی نا اہلی ہر سال دربار سے کروڑوں روپے آمدن کے با وجود دربار پر سال میں ایک بار عرس کے موقع پر ڈیکوریشن کا کام تک نہیں ہو تا اسکے علاوہ عرس کے موقع پر لنگر بھی محکمہ اوقاف کی طرف سے نہیں دیا جاتا ۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت زائرین کے لئے اعلیٰ قسم کا تین دن لنگر پیش کرتے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف صرف دربار سے پیسے ہی وصول کر تے ہیں لیکن دربار پر ایک روپیہ بھی نہیں لگاتے ۔ اس امر سے عوام اورباہر سے آنے والے زائرین میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے اعلیٰ افسران اس کا نوٹس لیں،شہریوں اور دربار پر آنے والے زائرین نے ملک شاہد ستار کے اس سماجی کام پر ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور سراہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر اعظم پاکستان ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، محترمہ فوزیہ بہرام ، اس کا نوٹس لیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close