بوچھال کلاں (ریاض احمد ملک) میانی اڈا پر بننے والی سڑک اپنی افادیت کھو چکی ہے میانی اڈا پر تجاوزات مافیہ ایک بار پھر سرگرم ہو چکا ہے افغان مہاجرین نے سڑک کناروں تک قبضہ کر کے اپنے ٹھیے لگا رکھیں ہیں جس کی وجہ سے گاڑیاں سڑک پر ہی پارک ہو رہی ہیں جو ٹریفک کے مسائل پیدا کر رہے ہیں تفصیل کے مطابق صوبائی وزیرملک تنویر اسلم نے 4کروڑ 64لاکھ روپے مذکورہ سڑک کی کشادگی کے لئے منظور کرائی جس پر کام اس قدر سست روی سے ہو رہا ہے کہ مقررہ ڈیٹ گزر جانے کے باوجود سڑک کا کام نامکمل ہے علاوہ ازیں ٹھیہ بانوں نے انتظامیہ سے ملی بھگت کر کے چکوال خوشاب روڈ پر قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں سڑک کے سرمیان ہی پارک ہو رہی ہیں جو ٹریفک مسائل میں اضافہ کر رہی ہیں کئی کئی گھنٹے اس روڈ پر ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے عوام کے مطابق یہ سڑک جس مقصد کے لئے بنائی گئی اپنی افادیت کھو چکی ہے عوام نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ قبضہ مافیہ کے خلاف آپریشن کر کے سڑک سے تجاوزات مافیہ کا قبضہ ختم کرائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close