بوچھال کلاں(ریاض ملک) موضع مکھیال میں افغان مہاجرین کی فائرنگ سے19سالہ نوجوان قتل ہوگیا، جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئ۔
 تفصیل کے مطابق موضع مکھیال کے رہائشی جہانزیب ولد اکرام نے افغان مہاجر لڑکی سے کورٹ میرج کر لی تھی جس کا اس کے رشتہ داروں کو رنج تھا۔ آج. رات کلاشنکوف اور اسلحہ سے لیس افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھندد فائر۔گ کر دی جس سے جہانزیب مو قع پر ہی جاں بحق، جبکہ اس کی افغانی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔
 پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی ہے اور مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔  دوسری جانب عوام نے افغان مہاجرین کے خلاف احتجاج شروع کرتے ہوئے ان کے انخلا کافوری مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close