آج یکم وساکھ 2076 ب یعنی بکرمی ہے اور آج سے ایک نئے بکرمی سال کا آغاز ہو گیا ہے . اس کیلنڈر کی کیا تاریخ ہے ، اس کے تخلیق کار کون تھے اور اس کیلنڈر سے متعلق دیگر اہم باتیں کیا ہیں ، آئیے اس پوسٹ میں پڑھتے ہیں .


مہاراجہ وکرماجیت یا بکرماجیت کا اصل نام وکرما دتیا   تھا . مہاراجہ وکرماجیت پنوار / پرمار راجپوت تھا . مہاراجہ وکرماجیت حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش سے ایک صدی پہلے موجودہ بھارت کی اُس وقت کی ریاست اُجین کا شہنشاہ تھا ، جو اپنی بہادری ، دانائی ، بلند ہمتی ، شجاعت ، جواں مردی اور عالٰی ظرفی کے لیے مشور تھا . اُجین کی یہ ریاست پرمارا سلطنت  کہلاتی تھی . وہ اُجین کے بادشاہ گندھارورسنا  کا دوسرے بیٹا تھا ، جو پرمارا سلطنت کا بادشاہ تھا . بکرماجیت کی پیدائش 102 قبلِ مسیح ہے یعنی 102 قبل مسیح . بکرماجیت کے دورِ اقتدار کا آغاز 57 قبل مسیح سے شروح ہوتا ہے جب اس نے شاکاس  کو شکست دی تھی ، مہاراجہ شلوا  کی اولاد کو شاکا کہا جاتا تھا ، جس کا ذکر مہا بھارت میں بھی آیا ہے . شاکاس کو شکست دے کر اس واقع کو یادگار بنانے کے لیے بکرماجیت نے 56 قبلِ مسیح سے ایک کیلنڈر کا آغاز کیا جو تاریخ میں "بکرمی کیلنڈر " کہلاتا ہے . یہ کیلنڈر ابھی بھی پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش اور نیپال میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے ، خاص کر دیہاتی علاقوں میں . نیپال میں آج بھی بکرمی کیلنڈر وہاں کے سرکاری کیلنڈر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے .



بکرماجیت 117 سال تک زندہ رہا اور اس کا انتقال 15 ء میں ہوا .



اس کیلنڈر کی دیگر تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں : 



بکرمی / پنجابی / دیسی کیلنڈر .



برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 102 قبلِ مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔



بکرمی کیلنڈر کا آغاز 102 قبلِ مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بکرماجیت" کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں بکرمی سال "ویساکھ" کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔



تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کلینڈر کے نو مہینے تیس (30) تیس دن کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینہ وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔



1. ویساکھ

(وسط اپریل 150 وسط مئی)


2. جیٹھ

(وسط مئی 150 وسط جون)


3. ہاڑھ

(وسط جون 150 وسط جولائی)


4. ساون

(وسط جولائی 150 وسط اگست)


5. بھادوں

(وسط اگست 150 وسط ستمبر)


6. اسو 

(وسط ستمبر 150 وسط اکتوبر)


7. کاتک

(وسط اکتوبر 150 وسط نومبر)


8. مگھر 

(وسط نومبر 150 وسط دسمبر)


9. پوہ

(وسط دسمبر 150 وسط جنوری)


10. ماگھ

(وسط جنوری 150 وسط فروری)


11. پھاگن 

(وسط فروری 150 وسط مارچ)


12. چیت

(وسط مارچ 150 وسط اپریل)


بکرمی کلینڈر ( پنجابی دیسی کیلنڈر) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے.



ان پہروں کے نام یہ ہیں:



دھمی ویلا: صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت



دوپہر ویلا: صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت



پیشی ویلا: دوپہر کے 12 سے دن 3 بجے تک کا وقت



دیگر ویلا: سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت



نماشاں ویلا: رات کے اوّلین لمحات، شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت



کفتاں ویلا: رات 9بجے سے رات 12بجے تک کا وقت



ادھ رات ویلا: رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت



اسور ویلا: صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت



لفظ " ویلا " وقت کے معنوں میں برصغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے۔

بشکریہ: ملک محمد معظم علوی القادری

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close