نوشہرہ(نیٹ نیوز)-نوشہرہ پولیس کی بڑی کاروائی۔قتل,اقدام قتل ، دہشتگردی اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب ملزم اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
پولیس کو اطلاع ملی کہ اکوڑہ تھانہ کو  قتل،اقدام قتل ،دہشتگردی اور پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری حیاء گل ولد عیان گل  اکوڑہ کے علاقے پیتاو میں موجود ہے۔
ملزم کی گرفتاری کیلئےDSP احسان شاہ کی کی نگرانی میں SHO تھانہ اکوڑہ سید اسماعیل شاہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ پیتاو کے علاقے میں اُن کے ٹھکانہ پر چھاپہ لگایا۔ملزمان  نے  گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس کو  دیکھتے ہی پولیس پارٹی  پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
جوابی فائرنگ میں ملزم حیاء گل ولد عیان گل ساکن پیتاو موقع پر ہلاک ہوا۔ ملزم کے قبضے سے 02عدد گرنیڈ،01عدد کلاشنکوف اور بھاری مقدار  میں کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ موقع سے ایک مشتبہ شخص گرفتار ۔جس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close