چکوال(خرم منظور) کرسال گاؤں 4 خواتین مٹی میں دب گئیں کی اطلاع ملنے پر اسپیشل ریسکیو ٹیم ریسکیو وہیکل سمیت 4 ایمرجنسی گاڑیاں کنٹرول روم نے روانہ کیں موقع پر موجود ریسکیور نعمان اختر اور بلال قاسم نے بتایا کہ کرسال اور ملوال کی رہائشی 4 خواتین بارش کے دوران زمین کھود کر قبروں پر رکھنے کے لیے پتھر نکال رہی تھیں کہ نمی کے باعث اچانک زمین دھنس گئی اور اوپر سے مٹی بھی گری جس میں چاروں خواتین دب گئیں۔

 ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چاروں خواتین کو ریسکیو کیا تاہم دو موقع پر دم گھٹنے سے جانبحق ہوچکی تھیں ،جبکہ دو کو زخمی حالت میں ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق خواتین میں 30 سالہ خالدہ زوجہ اختر اور 29 سالہ کلثوم زوجہ شہباز ساکن مولوال جبکہ زخمی خواتین میں 50 سالہ ساجدہ زوجہ ملازم حسین اور 45 سالہ عزرہ زوجہ خالد ساکن کرسال شامل ہیں ریسکیو آپریشن میں نعمان اختر LFR,بلال قاسم SI,ساجد DR,سجادDR,خالد LTV,اکرم FR,توصیف LTV,باسط FR،نعمانFR اور وحید LTV نے حصہ لیا۔


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(195-20)  
  Date:26-07-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close