چکوال( عبدالغفورمنہاس)میونسپل کمیٹی چکوال کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نظر، اپوزیشن اور حزب اقتدار آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں کی ایک دوسرے کے خلاف قراردادیں پیش، میونسپل کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ممبران چوہدری محسن حسن خان، اکبر بادشاہ، ملک یوسف اعوان، شیخ پرویز اختر، ملک عامر سہیل، حافظ ناصر اور چوہدری تنویر نے وارڈ نمبر اکتیس میں طارق شاہ کو کونسلر قرار دئیے جانے اور فنڈز کی فراہمی کے خلاف قرارداد پیش کی جس پر حزب اقتدار کے ممبران نے مذکورہ قرارداد کی مخالفت کر دی کہ اس معاملہ کامیونسپل کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ گرانٹ میجر طاہر اقبال نے فراہم کی ہے اپوزیشن ممبران نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں، جس پر حزب اقتدار کے ممبران نے اپوزیشن کے مذکورہ رویے کی مذمت کی اور ایجنڈے میں لکھی نعت کی بے حرمتی قرار دیا۔ کونسلر عبدالخالق نے اپوزیشن کی اس حرکت کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی۔دریں اثناء وائس چیئرمین چوہدری قمر شدیال، کونسلر عابد منہاس اور کونسلر سید عامر زیدی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے بورڈ پر جنرل کونسلر طارق شاہ لکھے جانے سے میونسپل کمیٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی کردار ہے کیونکہ مذکورہ ترقیاتی منصوبہ میجر طاہر اقبال نے دیاتھا اور اسکا افتتاح بھی انہوں نے ہی کیا تھا، میونسپل کمیٹی کا اس سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں؛
چکوال: امیر بانو دُلہہ قتل کیس کے نامزد آٹھ ملزمان میں سے چھ ملزمان جائے وقوعہ پر موجودہی نہ تھے۔ سردار تاج محمد خان اور اُن کا بیٹا راولپنڈی تھے جبکہ سردار احمد عباس بینک منیجر دُلہہ اپنے گھر سویا ہوا تھا لیکن مخالفین نے سردار احمد عباس کو بھی نامزد ملزمان میں شامل کر کے بددیانتی کا ثبوت دیا جس پر اہلیان علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سردار احمد عباس کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ قتل کی اس واردات کی آڑ میں سردار احمد عباس کے مستقبل سے کھیلنے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے جس کی علاقہ میں جان پہچان اور ہر ایک سے ملنسار رویہ اُس کو منفرد بنا رہا تھا اور یہ بات سردار احمد عباس کے حاسدین کو ہضم نہیں ہو رہی تھی۔ اس واردات کی اب تک تحقیقات کے مطابق اکثریتی ملزمان بے گناہ ہیں اور اُمید واثق ہے کہ وہ پولیس تفتیش میں بے گناہ ثابت بھی ہو جائیں گے۔ دُلہہ و دیگر مواضعات کے عوامی حلقوں نے DPO چکوال ہارون جوئیہ اور ایس ایچ او تھانہ نیلہ فیصل منظور سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد تفتیش عمل میں لائیں اور اس واردات میں شامل نہ ہونے والے ملزمان کو بے گناہی سامنے لائیں تاکہ اُن کے خلاف کی جانے والی کردار کشی کا سلسلہ روکا جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close