چکوال(عبدالغفورمنہاس) چکوال شہر میں کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ موتی بازار ،پرانی سبزی منڈی اور صرافہ بازار میں نوجوان گھر کا سامان فروخت کرکے مکروہ دھندہ کھیل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بکیوں نے پولیس کے ساتھ بھی معاملات طے کر رکھے ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کم عمر بچے بھی گھروں کا سامان چوری کر کے فروخت کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر حکام فوری اس امر کا سختی سے نوٹس لیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close