گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں 101 سال کا قیدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی مہدی خان کئی دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
مہدی خان کو 7 افراد کے قتل کے الزام میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ 101 سالہ مہدی خان نے زیادہ عمر اور بیماری کی بناء پر رہائی کی اپیل کررکھی تھی ۔ اپیل میں 101 سالہ بزرگ قیدی نے موقف اپنایا تھا کہ ان کی بینائی ختم ہوگئی اور ٹھیک طرح سے چل نہیں سکتے اور معمولات زندگی کے لیے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔
مہدی خان کو 2006 میں قتل کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی جبکہ 2009میں ٹرائل کورٹ نے انہیں بری کیا تھا لیکن مخالف فریق نے فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
مہدی خان کی اس اپیل پر لاہور ہائی کورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی مہدی خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا تھا اور محکمۂ داخلہ کو جیل مینوئل کے تحت درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم میں محکمۂ داخلہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ فیصلے کی مصدقہ نقول جاری ہونے کے 3 ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کیا جائے لیکن بزرگ قیدی محکمہ داخلہ کے فیصلے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know