چکوال(خرم منظور)جہلم روڈ چک باقر شاہ کے پاس موٹرسائیکل حادثہ اور سرگودھا روڈ کیڈٹ کالج کلرکہار کے پاس کار الٹنے کی اطلاع پر کنٹرول روم نے ایمبولینسز روانہ کیں شفٹ انچارج مصدق حبیب نے بتایا کہ کلرکہار کیڈٹ کالج کے پاس میانی جانے والی کار ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے 4 افراد زخمی ہوئے ۔


جبکہ دوسری طرف چک باقر شاہ کے پاس تین موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ریسکیورز نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبعی امداد مہیا کی اور زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا۔


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(181-20)  
  Date:10-07-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close