ڈبلیو ڈبلیو ای کے عظیم ریسلر اور سپر اسٹار انڈرٹیکر نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ غیر ملکی میڈیا خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ مارک کلاوے بالمعروف انڈرٹیکر نے ریسلنگ رنگ میں 30 سال کا عرصہ گزارا۔ متعلقہ خبرٹک ٹاک اسٹارز کے بارے میں چند اہم معلومات جانیں انڈرٹیکر نے ریسلنگ رنگ کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب میری بس ہوگئی ہے، میں نے اپنا 100 فیصد کام کرلیا ہے۔ اس حوالے سے انڈرٹیکر کا کہنا تھا کہ مجھے میں اب بھی جذبہ باقی ہے، میں ریسلنگ سے بہت محبت رکھتا ہوں، اور جسمانی اعتبار سے دیکھا جائے تو میں اگر ساری زندگی ہی ریسلنگ کرسکتا تو ضرور کرتا، میں ریسلنگ سے بہت محظوظ ہوتا ہوں۔ اپنی عمر کے بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے ماک کلاوے نے کہا کہ ’لیکن آپ بڑھتی عمر سے نہیں بھاگ سکتے، جسمانی طور پر اب میں اس جگہ پر نہیں ہوں کہ رنگ میں جاؤں اور انڈرٹیکر بن جاؤں‘۔ جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈر ٹیکر سے لوگ توقعات رکھتے ہیں، وہ مجھے ریسلنگ کرتا دیکھنے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔ چند روز قبل انڈر ٹیکر نے ریسلنگ ایونٹ سروائیور سیریز میں اپنا آخری مقابلہ لڑا۔ انڈرٹیکر متعدد مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ وہ ایک مرتبہ سال 2007 میں رائل رمبل مقابلہ بھی جیت چکے ہیں۔ یاد رہے کہ انھوں نے اپنی ہیبت اور عمدہ داؤ بیج سے اپنے تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا۔ دوسری جانب انڈرٹیکر کے آگے کسی ریسلر کی ایک نہ چلتی تھی جبکہ اگر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سروائیور سیریز اور ریسلمانیا کی بات کی جائے تو ان کے ریکارڈز ہی ان کی پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار شین مک ماہن، بگ شو، جے بی ایل، جیف ہارڈی، مک فولی، دی گاڈفادر، دی گڈونس، ساویو ویگا، رکیشی، کیون نیش، رک فلیئر، بوکرٹی، شان مائیکلز اور ٹرپل ایچ کے ساتھ ساتھ ان کے ہاف برادر کین ڈبلیو ڈبلیو ای کے تھنڈر ڈوم پر نمودار ہوئے اور انڈر ٹیکر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونس مک ماہن نے تاریخ کے اس عظیم سپر اسٹار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ |
---|
Related Posts
ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع
کراچی. : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع کردی گئی۔ ا[...]
مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبی حیرت انگیز چیز نکل آئی، ڈاکٹرز بھی حیران
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مریض کے پیٹ سے 60فٹ لمبی ایسی چیز نکل آئی جسے ڈاکٹرز بھی حیران[...]
لڑکی نے سہاگ رات کو اپنے شوہرکو کیا چیز کھلا دی، پھرکیا ہوا؟
جہلم (چکوال پوسٹ)جہلم کےایک علاقے میںایک نئی نویلی دلہن شادی کی رات ہی گھر سے نقدی اور زیور [...]
۔۔۔۔ ورنہ آپ بھی اِن سنگین بیماریوں میں مبتلا ہوسکتی ہیں
امریکی ماہرین کے مطابق میاں بیوی کے مابین اگر روزانہ تعلقات میں اُتار آتا رہے تو اس کا منف[...]
شادی کے نام پر فراڈ ؛ سوتیلا باپ بیوپاری بن گیا
سوتیلا باپ محمد سرور دستاویزات میں ہیر پھیر کر کے بیٹی کی شادی طے کرواتے وقت لوگوں سے لاکھو[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.