پنجاب کے شہر فاروق آباد کے علاقے اعوان بھٹیاں میں ایک خاتون نے دو روز قبل فوت ہونے والے والدکی قبر کشائی کرکے اس کی میت کو فیصل آباد منتقل کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل 70 سالہ کاشتکار مختار احمد فوت ہوگیا تھا جسے تجہیز و تکفین کے بعد اسی کے گاؤں میں دفن کردیا گیا تھا۔

تدفین کے دو روز بعدفوت مرحوم کی بیٹی فرزانہ بی بی فیصل آباد سے اپنے بیٹے شہزاد کے ساتھ گاؤں آئی اور حکام کی اجازت کے بغیر خود ہی قبر کشائی کرواکے اپنے باپ کی میت کو نکال کر اسے فیصل آباد لے جانے کی کوشش کی۔

پولیس کو ایک شخص نے فون پر اطلاع دی اور خود کو مرحوم کا بیٹا ظاہر کیا، تھانہ فاروق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عورت کی گاڑی کو روکا اور اسے میت کے ہمراہ تھانے پہنچادیا۔

بعد ازاں عورت نے پولیس کو بیان حلفی جمع کروایا کہ فرزانہ بی بی ہی مرحوم کی اکلوتی اولاد ہے جس کےبعد پولیس نے عورت کو میت لے جانے کی اجازت دیدی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close