چکوال( شفیق ملک) حلقہ پی پی 20کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کا الیکشن یکطرفہ ہو گیا ہے۔ یونین کونسل تین کا بڑا جلسہ مقامی شادی ہال محلہ رحمانیہ میں کونسلر چوہدری خان بہادر،کونسلر ملک غلام حُر کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔جس میں یونین کونسل تین کے ووٹر اور سپورٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ صدارت سابق تحصیل ناظم ن لیگ کے راہنما سردار آفتاب اکبر خان نے کی اور مہمان خصوصی چوہدری حیدر سلطان تھے۔یونین کونسلر تین کے مختلف وارڈوں سے لوگ چھوٹے بڑے جلوسوں کے ساتھ جلسہ میں شریک ہوئے۔جلسہ سے چوہدری حیدر سلطان،چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمدخان،چیئرمین زکوٰۃ عشر کمیٹی ڈاکٹر ارشد سلیم،کونسلر ملک غلام حُر،چوہدری خان بہادر،سابقہ کونسلر محمد قاسم چیمہ ،چوہدری نواز کنگ،چوہدری وسیم ظفر ،چوہدری معین اکرم ،چوہدری قاسم سلطان،ساجد جٹ،عبدالوحیدر اعوان اور حاجی رزاق نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ یونین کونسل تین میں چوہدری حیدر سلطان انشاء اللہ 9جنوری کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔چوہدری حیدر سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے مرحوم والد چوہدری لیاقت علی خان نے طویل عرصہ چکوال کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہیں۔اور مشکل ترین حالات میں میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ سردار غلام عباس خان اور سردار آفتاب اکبر خان میرے الیکشن کو ذاتی الیکشن سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔آپ سب کا فرض ہے کہ 9جنوری کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر پولنگ سٹیشنوں تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے خدمت کا موقع دیا تو چکوال میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مزید تیزی لائی جائیگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close