چکوال( شفیق ملک) رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کے راہنما سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ الحمد للہ قصبہ بلکسر کے علاقہ کو سوئی گیس فراہم کر دی گئی ہے۔اور میرے نزدیک آج عوام کا بڑا مطالبہ پورا ہو چکا ہے۔وہ قصبہ بلکسر میں ایک بڑا جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔جلسہ میں عمائدین علاقہ اور بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 22میں کروڑوں کی لاگت سے کارپٹ روڈ بنائے گئے۔سکولوں کی اپ گریڈیشن،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،سیوریج اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی کمال شفقتوں کا نتیجہ ہیں۔جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، سید تقی شاہ،چوہدری باشی خان ،چوہدری بشیر اور چوہدری نوازش شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close