چکوال : وزیراعظم نے چکوال میں پہلی یونیورسٹی اور 500 بیڈ کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ عمران خان نے لا کالج اور رنگ روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم چکوال میں متعدد دوسرے ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ عمران خان چکوال میں سنٹر آف ایکسیلینس اسکول کا افتتاح بھی کریں گے۔ چکوال کے ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی اربوں روپے لاگت آئے گی۔ دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کا حصہ ہے، ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلی پنجاب حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی خدمت کا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبہ بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں، پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پا رہے ہیں۔ |
---|
Related Posts
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک مجید کاقانون شکن عناصرکے خلاف کریک ڈاون شروع
چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ملک مجید کا ایک اور احسن اقدام بڑی[...]
بچوں میں ٹائیفائڈ کے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا
چکوال (راجہ افتخارسے)ڈپٹی کمشنر چکوال کپٹن بلال بن ہاشم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ک[...]
ٹی ایم اے کی غفلت،محلہ ہجویری کی عوام گھروں میں محصور
چکوال(راجہ عبدالغفار سے) ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی،[...]
ڈسٹرکٹ بار چکوال الیکشن 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
چکوال (ابرارحسین بھٹی نیوروچیف سکس نیوز چکوال)پاشا گروپ کے نامزد امیدوار صدر ملک اظہر حسین [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.