نیو دہلی (چکوال پوسٹ ) اکثر دکان مالکان گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ رنے کے لیے دلچسپ آوازیں لگاتے ہیں اور ا س چکر میں وہ کچھ لڑکے بالے دہاڑی پر لیتے ہیں جو دکان کے باہر کھڑے ہو کر آنے جانے والوں کو اپنی دکان کے اندر آنے اور کھانا کھانے کی دعوت دیتے نظر آتے ہیں۔دکان کے یہ“ہرکارے“لوگوں کو بعض اوقات زبردستی کھینچتے بھی نظر آتے ہیں چاہے کسی نے کھانا کھانا ہو یا نہ کھانا ہو۔

اس وقت ان کی مثال ان گاڑی ڈرائیورزاور کنڈیکٹرز کی طرح ہوتی ہے کہ جو گاڑی کے پاس سے گزرنے والے ہر شخص کو زبردستی گاڑی میں لادنا چاہتے ہیں چاہے اس کی وہ متعلقہ گاڑی نہ بھی ہو یاا نہوں نے کہیں جانا نہ بھی ہو۔

تحقیق کرنے سے پتا چلا کہ یہ ویڈیوپڑوسی ملک بھارت کی ہے جہاں چاٹ کی دودکانوں کے افراد نے گاہکوں کو اپنی اپنی دکانوں میں بلانے کی کوشش کی اور اس کوشش میں ہاتھا پائی پر اتر آئے ا ور ایک دوسرے کی درگت بنا ڈالی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجن بھر کے قریب لوگوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند ڈنڈے برسائے اور خوب مارپیٹ کی۔جبکہ پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور دونوں دکانوں کے مالکان اور لڑائی کرنے والے عملہ کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جہاں ایک ہی جیل میں دونوں فریقین مکمل امن کے ساتھ بیٹھے اپنی سزا ملنے کاانتظار کررہے ہیں۔ایسی ہوتی ہے چاٹ بلکہ مسالا چاٹ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close