کلرکہار(عرفان ملک) کلرکہارسے نورپور جانے والی مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی 2افراد زخمی ،گاڑی جل کر مکمل تباہ ہو گئی تفصیلات کے مطابق ہائی ایس وین نمبری RI-6262جو کلرکہارسے نور پور جا رہی تھی میں کلرکہار دربار والے آخری موڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوروین میں سوار07افراد نے باہر چھلانگیں لگا دیں جس کے نتیجے میں 2مسافر زخمی بھی ہو گئے ،مسافر وین کو ڈرائیور آفتاب شاہ چلا رہا تھا جو محفوظ رہا،آگ کی اطلاع ملتے ہیں ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور انہوں نے دونوں اطراف سے ٹریفک کو روک لیا، تاہم ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع پر بھی بروقت نہ پہنچا ،اور گاڑی آگ میں جلتی رہی جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں تو اس وقت گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی، انہوں نے رہی سہی آگ کو بجھا دیا، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close