کلرکہار( عثمان اعوان) کلرکہارجھیل روڈ پردو روز میں3ٹریفک حادثات ،جن میں 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جھیل روڈ کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہواجس کے نتیجے میں جاوید ولد نواز عمر 30سال، فہد ولد نوازعمر 16سال اور نعمان ولد شیر زمان عمر 45سال سکنائے خوشاب زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی روڈ پر 2ٹریفک حادثات جن میں کار اور وین اور کار اور مسافر بس میں حادثات ہوئے تھے اور ان حادثات میں بھی3افراد زخمی ہو ئے تھے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close