کلرکہار( عثمان اعوان) نئے انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں کو ڈاکوؤں کی سلامی، اسلحہ کی نوک پردو راتوں میں متعدد گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس چوکی بوچھال کلاں کے انچارج کو تبدیل کر دیا گیا اور نئے انچارج نے چارج سنبھال لیا مگر ان کے چارج سنبھالتے ہی علاقہ ونہار میں چوری ڈکیتی کی وارتوں نے ایک دم سے سر اٹھا لیا ہے۔ گزشتہ دو راتوں میں نوپور کے علاقہ میں نامعلوم ڈکیتوں نے متعدد مسافر گاڑیوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس نے ان کی ایک رپورٹ تک درج نہیں کی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کی اپیل کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close