کلرکہار( عرفان ملک) تھانہ کلرکہار کے علاقے میں سی آئی اے پولیس کی کاروائی،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی ہدایت پرسی آئی اے سٹاف چکوال کے انچارج سب انسپکٹر بدر منیر نے ہمراہ اے ایس آئی عدیل فیاض و عملہ کے تھانہ کلرکہار کے سرحدی علاقہ میں ڈھوک برز اور ڈھوک عبداللہ میں چھاپہ مارا اور سرچ آپریشن میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ جس میں4عدد رائفلز اور 2پسٹلزاور گولیاں شامل ہیں جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 6ملزمان کوبھی گرفتار کر لیا گیا،سرچ آپریشن میں سی آئی اے چکوال کے تمام عملہ نے شرکت کی.عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان سرحدی دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کامیاب سرچ آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close