فجٹ اسپنر  ایک نیا ٹرینڈ ہے۔ مقبولیت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے اب ایسے اسپنر گلی گلی عام ہو گئے ہیں اور بچہ بچہ ان سے کھیل رہا ہے ۔ لیکن کیا آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ اگر اسے خلا میں استعمال کیا جائے تو کیا ہوگا؟ یعنی جہاں کشش ثقل صفر ہو، خلا بازوں کے قدم بھی نہ جمتے ہوں اور وہ ہوا میں لہراتے گھومتے رہتے ہوں، وہاں یہ اسپنر کس طرح کام کرے گا؟
اسی سوال کا جواب ڈھونڈا ہے کہ خلا باز مارک وانڈے ہی، جوزف اکابا، رینڈی بریسنک اور پاؤولو نیسپولی نے، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ہیں اور صفر کشش ثقل  میں ناسا کا ایک برانڈڈ اسپنر استعمال کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جو نتیجہ نکلا وہ دلچسپ ہے۔ آپ یہ وڈیو دیکھیں  اور رگڑ اور نیوٹن کے قوانین پر طبیعیات کے بنیادی اسباق کے بارے میں جانئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close