چکوال(عبدالغفورمنہاس)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال کے ڈاکٹرز نے ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے اعزاز میں’’ ایک شام ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے نام ‘‘منائی جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال کے ڈاکٹرز نے شرکت کی، اس موقع پر امسال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے حاجی ڈاکٹرز صاحبان بھی تقریب میں شریک تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے ڈاکٹرز کی طرف سے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں شیلڈ و تحائف پیش کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
چکوال:سابق کونسلر اور ڈھکو روڈ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار عبدالخالق کے والد اور وحید احمد کے دادا کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ،عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ ٹھیکیدار عبدالخالق کے والد حاجی اسماعیل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close