ڈھڈیال(چکوال پوسٹ)ڈھڈیال کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے جواں سالہ خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ متوفیہ بیس سالہ عنبرین کی چند ہفتے قبل شادی ہوئی تھی اور وہ کراچی اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔ وقوعہ کے روز وہ کراچی سے واپس اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جس کے بعد اس کا شوہر حسن لطیف اسے واپس لے کر چکوال کی جانب آ رہا تھا کہ ڈھڈیال اور کونٹ کے درمیان کار قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کی وجہ سے بیس سالہ عنبرین موقعہ پر جاں بحق ہو گئی جبکہ حسن لطیف شدید زخمی ہو گیا۔اسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حسن لطیف ڈھکو روڈ کارہائشی بتایا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
چکوال:تلہ گنگ شہر سے موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہونے والے دو موٹر سائیکل چوروں کو پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان تلہ گنگ شہرسے موٹر سائیکل چوری کر کے لے جا رہے تھے کہ ڈھوک پٹھان چیک پوسٹ پر پٹرولنگ پولیس نے روک لیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close