چکوال(عبدالغفورمنہاس)سول جج چکوال تیمور افضل نے ٹینڈرز کی نیلامی روکنے کے لیے دائر حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی، ممبران ضلع کونسل غزالہ صفدر ،چوہدری ارشد نورپور ، چوہدری شوکت جبیرپور اور اقلیتی ممبر سلیم گل نے چیئرمین ضلع کونسل کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم امتناعی کے لیے رجوع کر رکھا تھا۔ضلع کونسل کی طرف سے معروف قانون دان عرفان زیدی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جن کے دلائل سننے کے بعد سول جج چکوال تیمور افضل نے حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی اور پانچوں ممبران کے موقف کو مسترد کر دیا، چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی نے سینتیس کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی تھی اور دو سو ستر ترقیاتی سکیموں کے لیے ٹینڈرز نیلام کیے جا رہے تھے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیاگیا۔عدالت عالیہ راولپنڈی بینچ نے چوہدری ضمیر وغیرہ کی طرف سے اسی طرح کا ایک اور مقدمہ بھی زیر سماعت ہے اور اس کی سماعت دس اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
بلکسر تا ٹوٹی بن تک سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں، اراکین اسمبلی اور انتظامیہ سے التماس ہے کہ سڑک پر فوری توجہ دی جائے اور پختہ کروایا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close