برسوں قبل قتل کیے گئے سلطنت روس کے آخری شہنشاہ نکولس ثانی اور ان کے خاندان کی ہڈیاں جنگل سے برآمد ہوئی ہیں۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی نے معمہ حل کرتے ہوئے بتایا کہ روسی انقلاب کے دوران سلطنت روس کے آخری شہنشاہ نکولس ثانی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

برسوں قبل روسی شہر یکاترین برگ کے نواحی جنگل سے انسانی باقیات ملی تھیں۔ تب سے معمہ تھا کہ یہ ہڈیاں کن لوگوں کی ہیں۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی نے ان باقیات کی جانچ کے لیے تحقیقات شروع کیں اور کئی برسوں کے دوران ان کے 37 مختلف فرانزک ٹیسٹ کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی ان محرکات کا جائزہ لے گی کہ اس خاندان کو کن حالات میں قتل کیا گیا تھا۔ نکولس ثانی کی جرمن نژاد بیوی اور پانچ بچے تھے جنہیں 17جولائی1918میں قتل کردیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر ان کے باقیات1979 میں ملے تھے لیکن اس کا باضابطہ اعلان 12 سال بعد کیا گیا جب مزید شواہد ملے۔ کمیٹی2007 سے ان باقیات پر تحقیقات کر رہی تھی اور تین درجن سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close