اسلام آباد کی پولیس نے شہر میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب شہر میں ڈرونز کیمرے سٹریٹ کرائمز پر نظر رکھیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پولیس گاڑیوں کے بجائے ڈرونز کی مدد سے شہر میں پیٹرولنگ کرسکے گی، اس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے پہلے سو ل ڈیفنس سسٹم آر اینڈ ڈی پر کام شروع کردیا ہے، اس کیلئے ابتدائی طور پر 10 پولیس اسٹیشنز کو ڈیزائن کیا گیا ہے، ہم اسلام آباد پولیس کو ڈرونز دے رہے ہیں، جس کے بعد پولیس کی گاڑیوں کو ہٹا دیا جائے گا اور پیٹرولنگ ڈرونز کی مدد سے ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close