لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع پارک میں چہل قدمی کے دوران اداکارہ میرا کا پاؤں گڑھے میں چلا گیا جس کے باعث اداکارہ زخمی ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے مالی خستہ حالی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاس علاج کرانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکوں میں موجود ایسے گڑھوں کو بند کیا جائے تاکہ ان کی طرح کوئی اور ایسے حادثے کا شکار نہ ہو۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں انہوں نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مالی امداد کی اپیل کی تھی۔ فارم میں اداکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھراور7 افراد زیرکفالت ظاہرکئے تھے۔فارم میں اداکارہ میرا نے اپنی عمر 43 سال اور تجربہ 25 سال ظاہر کیا کیاتھا۔


لاہور آرٹس کونسل نے ضرورت مند فنکاروں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ہر ضرورت مند فنکار کو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے بینک آف پنجاب سے ملیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close