وائرل ویڈیو میں بچے کو کرنٹ لگا کر جن نکالنے والا جعلی پیر پولیس کی گرفت میں۔۔ پولیس جن نکالنے والے جعلی پیر کے ہی "جن ” نکال دئیے
سوشل میڈیا پر کچھ روز سے وائرل ویڈیو میں ایک شخص بچے کو کرنٹ کے جھٹکے لگاتا نظر آیا اس شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ پیر ہے اور اس بچے کے جن اتار رہا تھا۔
جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کر کے حکام بالا سے اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خیبر پختونخوا پولیس نے اچینی بالا میں کارروائی کرتے ہوئے اس جعلی پیر کو گرفتار کر لیا جس کے بعد کے پی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد اللہ ولد قدرت اللہ کے نام سے ہوئی۔
کرنٹ لگا کر بچوں کے جن نکالنے والا جعلی پیر گرفتار— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) August 9, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی پیر کی ویڈیو کے بعد پشاور پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ کو گرفتارکر لیا،
ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.@Aadiiroy pic.twitter.com/mEqfLm6ODx
پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص خود کو پیر ظاہر کر کے لوگوں کے جن اتارتا تھا، وہ پڑھائی کے ساتھ متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور اُس کو کرنٹ لگاتا تھا۔
ترجمان کے پی پولیس کے مطابق جعلی پیر کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know