چکوال (قیصر بخاری سے) کریمنل ماڈل کورٹ کے جج حسنین رضا نے قتل کے ملزمان محسن علی اور مدثر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2/2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ملزمان محسن علی ساکن منڈی بہالدین اور مدثر شاہ ساکن سرگودھا پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے محلہ کوٹ گنیش حاجی غلام اکبر کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی تو گھر میں موجود افراد نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کا فائر سیدھا حاجی غلام اکبر کی ٹانگ میں جا لگا خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے حاجی غلام اکبر جان بر نہ ہو سکا جس پر دونوں ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کے دو الگ الگ مقدمات  تھانہ سٹی میں درج کر لیے گئے تھے ۔
دوران ٹرائل ملزمان پر استغاثہ میں جرم ثابت ہو گیا۔
 جس پر فاضل جج نے ملزمان کو عمر قید اور 2/2 لاکھ روپے جرمانہ مقتول کے وارثان کو ادا کرنے کاحکم کر دیا ۔جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں سات سات سال قید کا حکم اور 50/50ہزار جرمانہ بھی مقتول کے وارثان کو دینے کا حکم دے دیا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی معروف فوجداری قانون دان چوہدری جلیل الرحمن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close