چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں محلہ شیرازی کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ ماہ صیام میں 5دن گزر جانے کے با وجود واٹر سپلائی کا پانی نہ آ سکا۔ عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ پانی کی قلت۔ محلہ شیرازی کی عوام اس بابرکت مہینے میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ ہر چار دن بعد واٹر سپلائی کا پانی عوام کو صرف1گھنٹہ ترتیب کے مطابق ملتا ہے۔ لیکن آج 5دن گزر جانے کے با وجود پانی میسر نہیں ہے۔ایک ماہ میں 5دن پانی ملتا ہے جبکہ بل پورے ماہ کا200روپے جمع کرایا جاتا ہے۔
محلہ شیرازی کی عوام روزے دار اس شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں بوڑھے،مائیں،بہنیں،بچے بازار سے گیلن کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ محلہ شیرازی میں پانی کے بورز کا ہونا بھی ناممکن ہے کیونکہ یہاں کوئلہ والا ایریا ہے اور اونچائی بھی ہے جسکی وجہ سے بور نہیں ہو سکتا۔اہلیان محلہ نے ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ،ڈی سی چکوال، اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ شیرازی کے مکینوں کو ہر دوسرے دن پانی مہیا کیا جائے تا کہ انکو پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know