چک بیلی خان (نامہ نگار)   آئیسکو چکوال سرکل نے چک بیلی خان میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن بنانے کی تجویز دے دی ہے  ایس ای چکوال سرکل جناب عمر فاروق شاہ نے چک بیلی خان میں عوام کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چک بیلی خان کو بجلی سروبہ، جاتلی اور روات کے گرڈ اسٹیشن سے فراہم کی جا رہی ہے جو طویل فاصلے پر واقع ہیں جس سے آئے روز مسائل پیدا ہوتے ہیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ چک بیلی خان شہر کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن بنایا جائے۔

 انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے واضع احکامات ہیں اسی سلسلے میں آئیسکو چیف جناب شاہد اقبال کے خصوصی حکم پر اس کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ایس ای چکوال سرکل نے کہا کہ بہت جلد آئیسکو میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی جو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی اس سے آئیسکو کے اندر سٹاف کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گاانھوں نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے اس موقع پر ڈھڈیال خالد خان بھی موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close