ملہال مغلاں (نامہ نگار) بھٹی خشت کے مالک ملک ابرار جو قریبی موضع دائیوال تھانہ سوہاوہ کا رہائشی مزدوروں کے ہاتھوں قتل ہوگیا واقعات کے مطابق پٹھان مزدوروں کو ایڈوانس رقم ڈیڑھ لاکھ دے رکھی تھی منگل دن تین بجے اپنے بھٹے پر پہنچا تو دیکھا کہ لیبر فرار ہورہی تھی اس نے انہیں روکنا چاہا تو انہوں نے پانچ گولیاں مار کر قتل کر دیا ملک ابرار خود سعودی عرب میں ملازمت کرتا رہا ہے اور اس نے اپنی زمین پر بھٹہ بنا رکھا تھا جو اس نے پرویز نامی شخص کو ٹھیکہ پر دے رکھا تھا سوہاوہ پولیس کے سب انسپکٹر مظہر حسین شاہ اور محرر عمر گلزار گھنٹہ بعد موقع پر پہنچے اس وقت تک پٹھان مزدور فیملی موقع سے فرار ہو چکی تھی مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close