گوجرانوالہ (نیٹ نیوز)گوجرانوالہ شاہ رخ کالونی میں شہریوں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیامزاحمت پہ وائس چئیرمین کا بھائی زخمی ڈاکووں کی اہل محلہ نے درگت بناڈالی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ شاہ رخ کالونی میں چیئرمین محمد عمران مغل کے بھائی محمد عثمان بینک سے رقم لے کر گھر واپس آ رہا تھا کہ کچھ لوگ ڈکیٹی کی نیت سے اس کا پیچھا کرنے لگے۔


 جیسے ہی وہ گھر کے قریب پہنچا تو انہوں نے اسکو گن پوائنٹ پر روک لیا جس پر محمد عثمان نے مزاحمت کی اور انہوں نے پسٹل کا فائر کردیا جس سے محمدعثمان زخمی ہوگیا اہل محلہ نے موقع پر ہی دونوں ملزموں کو دبوچ لیا اور ان کی خوب درگت بنائی ۔

ڈاکووں سے برآمد ہونے والا پستول جو اس واردات میں استعمال کیا گیا

کلر آبادی پولیس چوکی کے انچارج عملہ سمیت جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو دورہ ملزمان کو ان کے حوالے کر دیا گیا مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close