چکوال (ملک محمد معظم قادری)میں نے پشاور والوں کو مشورہ دیا گیا کہ آپ لوگوں کو جو چاند نظر آتاہے اس کوٹیلی وژن چینلز پربراہ راست(لائیو) دکھانے کا انتظام کیا کریں تاکہ مرکزی کمیٹی کے پاس آپ کی گواہیوں کو رد کرنے کا کوئی جواز باقی نہ رہےاور ہم سب آپ لوگوں کے ساتھ روزہ و عید کریں۔
میڈیا سے بھی اپیل ہے کہ وہ پوپلزئی صاحب کو اور گواہوں کو دکھانے کی بجائے اُن کو نظر آنے والے چاند کی لائیو کوریج کیاکریں اور دنیا کو لائیو چانددکھائیں تاکہ دنیا کو پتا چلے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط؟
3جون 2019 بروز پیر کو پوپلزئی صاحب کی 29 رمضان ہو گی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ 3 جون کوپوپلزئی صاحب اور اُن کے ہمنوائوں کو ایک جگہ اکھٹا کریں اوراُن کا چاندبراہ راست دنیا کو دکھائیں تاکہ ملک میں ایک ساتھ عید ہو سکے۔اب حکومت اور میڈیا پشاوری چاند کو لائیو نہیں دکھاتےتو کیوں نہیں دکھاتے؟لائیو چاند نہ دکھانےپر کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ فتنہ حکومت، میڈیا اور پشاور والوں کاخود ہی پیدا کردہ ہے مفتی منیب صاحب کا نہیں؟
سعودیہ کو بھی چاہیے کہ وہ 3جون 2019بروز پیر کے چاند کی لائیوکوریج کرےتاکہ دنیا پرسعودی نظام رویت کی حقیقت واضح ہوسکے۔


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know