چوآ سیدن شاہ (فخرحسنین سے)چوآسیدن شاہ میں 1923000/- روپے کی چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔غازی خان ولد گل اکبر ساکن چوآسیدن شاہ نے درخواست دی کہ اس نے مکان کی خریداری کے لیے رقم گھر کے اندر صندوق میں رکھی تھی جو نامعلوم ملزمان نے صندوق کا تالا توڑ کر چوری کرلی ہے کارروائی کی جائے۔

مدعی کی درخواست پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا فوری نوثس۔مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

با لآخرچوآ سیدن شاہ پولیس کی انتھک کوشش کے بعد ملزم شاہ ولی عرف چوچی ولد محبوب مسیح ساکن محلہ چھپر چوآسیدنشاہ کو 1923000/- مکمل رقم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

چوآسیدن شاہ کی عوام کا بھی چکوال پولیس کو خراج تحسین

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی طرف خان زمان ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ، محمد زراعت انسپکٹر ایس ایچ او اور انکی ٹیم میں شامل رحمت اللہ اے ایس آئی ، کانسٹیبل محمد خان اور عمر سلطان کو بھرپور شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹس کے ساتھ نقد انعام بھی دینے کا اعلان کیا

-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close