ایبٹ آباد(حبیب صافی سے) بالاکوٹ سے چند کلو میٹر دور پارس کے مقام پر ہونے والے حادثہ کے دوران گاڑی 
گرنے سے لاپتے ہونے والے چار نوجوانوں میں سے ایک کی نعش گڑھی حبیب اللہ کے مقام سے مل گئی  ہے ۔

حادثے میں چار افراد لاپتے ہو گئے تھے جوگاڑی سمیت دریا برد ہونیوالے چاروں چچازاد اور دوست جبکہ دو حقیقی بھائی شامل ہیں۔ایک روز قبل چاروں دوست اکٹھے ناراں کی جانب گئے تھے اورواپسی پر ان سے گاڑی بے قابو ہو کرچور بانڈہ پارس کے مقام پر دریائے کنہار میں جا گری تھی۔

ایس ایچ او بالاکوٹ مدثرضیاء کے مطابق آپریشن اتوار کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا گزشتہ بدھ کے روز سید حسن علی شاہ ولد سید تنویر شاہ ساکنہ سچاں بیلہ پالس کی نعش گڑھی حبیب اللہ سے مل گئی ہے مذکورہ نوجوان پالس ہائی سکول کا طالبعلم تھا ۔

جبکہ نوجوان کا سگا بھائی سید حسین شاہ ان کے کزنز سید تیمور شاہ ولد سعید شاہ، سید علی شاہ ولد لیاقت شاہ کی نعش ابھی تک نہیں ملی ہے۔
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close