تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن پر 90 کی دہائی میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے یادگار ڈرامے گیسٹ ہاؤس جس کے کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں، اس میں ویٹر مراد کا کردار ادا کرنے والے طارق ملک جس کو لوگوں نے بے حد پسند کیا حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

دوسری جانب ان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان خبروں کی بازگشت کی جا رہی ہے کہ ایک ہفتہ قبل ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی مگر ان کا انتقال کارڈیک اریسٹ کے باعث ہوا ہے۔


شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے یادگار ڈرامے میں ریمبو کے کردار سے مشہور ہونے والے اداکار افضل خان نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ میں لکھا کہ ”میرے گیسٹ ہاؤس کے ساتھی فنکار طارق ملک چل بسے ہیں”۔

راولپنڈی  سے تعلق رکھنے والے طارق ملک ریڈیو، اسٹیج اور ٹیلیویژن میں کام کرتے رہے ہیں اور انہیں شہرت 1991 میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے یادگار ڈرامے گیسٹ ہاؤس کے کردار سے ملی۔اس کے علاوہ انہیں ریڈیو پاکستان کے پروگرام جمہورکی آواز میں باوا جی کی صدا کاری کے لیے بھی جاناجاتا ہے، ڈرامے  میں مراد کا ایک ڈائیلاگ "ٹپ ٹپ کرتا میں کمرے میں آتا ہوں”بھی کافی مقبول ہوا تھا۔
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close