![]()
خوشاب میں گزشتہ روز جائیداد کے تنازعے پر قتل کی جانے والی چار بہنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمے میں چچا سمیت 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
تھانا جوہر آباد میں مقتول لڑکیوں کے چچا سمیت 6 افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقتول بہنوں میں 3 شادی شدہ تھیں۔ مقدمہ مقتول شازیہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس اب تک کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ گاؤں ناڑا شمالی بستی شیر والی میں جائیداد کے تنازع پر مسلح افراد نے شیر محمد مرحوم کے گھر پر فائرنگ کردی تھی۔ جس سے بشریٰ، شازیہ، نسرین اور سلطانہ جاں بحق ہوگئی تھیں ۔یاد رہے کہ مرحوم کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔
بشکریہ: زید اے بخاری
|
|---|
-------------------------------------------------


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know