تھانہ جاتلی کے علاقہ  ڈیرہ مسلم گھر سے تین کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس, ایس پی صدر کو موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت۔

بچوں میں عثمان بعمر 9 سال جبکہ فیضان اور علیشا کی عمر 04 سال ہے

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمسن بچوں کی موت ٹرنک کے اندر بند ہونے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، تاہم حقائق کو سامنے لانے کے لئے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔

ابتدائ تحقیقات میں بچوں کے والدین کی آپس میں رنجش بھی سامنے آئ ہے جس بناء پر بیوی ناراض ہو کر میکے گئ ہوئ تھی. ۔

بچوں کا والد نور محمد بھی گھر پر موجود نہیں پایا گیا۔قریبی رشتہ داروں نے بچوں کو گھر میں موجودنہ پا کر تلاش شروع کی جن کی نعشیں گھر کے ٹرنک (پیٹی)  سے ملی. عینی شاہدین

بچوں کی والدہ کے مطابق بچوں کے والد نور محمد نے بچوں کو ٹرنک میں بند کیا اور خود شہر سے باہر چلا گیا۔
فرانزک سائینس لیب کی ٹیم کے ذریعہ موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، معاملہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملوث ملزم/ ملزمان کا تعین کیا جا کر قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، ایس پی صدر 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین

دولتالہ(سید منور نقوی)دولتالہ کے نواحی علاقہ ڈیرہ مسلم میں 3معصوم بہن بھائیوں کی لاشیں صندوق سے برآمد،زرائع کے مطابق ڈیرہ مسلم کے رہائشی نور محمد کاگزشتہ روز اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا ہو گیا اور بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔

 نور حسین نے اپنے 3معصوم بچوں عثمان عمر9سال،فیضان عمر4سال اور بیٹی ردا عمر4سال کو کپڑوں کی پیٹی میں بند کر دیا اور خود گھر سے غائب ہو گیا گزشتہ روز پولیس کو واقعہ کی اطلاع ع جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر پیٹی کھلوائی تو تینوں بچے مردہ حالت میں پائے گئے ۔

پولیس نے مقتولین کی والدہ کی مدعیت میں بچوں کے والد نور محمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی.

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close