چوآسیدن شاہ دبنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر چوآ محمد اکبر ظہورکا تبادلہ۔محمد سیف نئے اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ تعینات۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر ظہور ایک دبنگ، نڈر اور بہادر، مخلص آ فیسر تھے۔ اور اب لاہور میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ 
چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر ظہور کا تبادلہ چوآ سیدن شاہ سے لاہور کر دیا گیا۔ ان کی جگہ چوآ سیدن شاہ میں محمد سیف کو بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ محمد سیف اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ضلع خوشاب میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

 اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر ظہور نے اپنے دور تعیناتی میں چوآ سیدن شاہ اور گردونواح میں ناجائز منافع خوروں کو نتھ ڈال کر رکھی ہوئی تھی۔ اور جرمانوں کی مد میں قومی خزانے میں لاکھوں روپے جمع کروائے۔ اور پورے ملک میں تاجر مافیا کی جانب سے پیدا کردہ مصنوعی آٹا بحران کے دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر ظہور نے اپنی ذاتی دلچسپی سے اس بحران اور مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جسے عوام نے سراہا۔

 شہریوں ملک نصیر مالی، ملک رفعت اقبال بنگلہ،ملک افضل، راجہ احمد بخش، ملک احسان محمود،شہزاد حیدر گجر، حاجی ناصر زرگر، ملک اللہ دتہ اے ڈی، فخر شیرازی، راجہ جہانزیب، ملک شرجیل، ایوب خان، ملک نصیر، کامران ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر ظہور نے اپنی تعیناتی کے دوران تحصیل چوآ سیدن شاہ  باالخصوص چوآشہر کو صاف ستھرا رکھنے او ریہاں کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جو گرانقدر خدمات سر انجام دیں وہ اب تک تحصیل چوآ سید ن شاہ میں تعینات رہنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کے مقابلے میں ایک روشن مثال کی طرح موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے سی محمد اکبر ظہور نے شہر میں جس جذبہ کے تحت خدمات سر انجام دیں اور شہریوں کی فلاح کیلئے جو کارنامے سرانجام دیئے انہیں ہمیں یاد رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ چوآ سیدن شاہ میں محمد سیف کو بطور نئے اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے جو پہلے نور پور تھل ضلع خوشاب میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close