![]()
بھارت کے دارالحکومت نئی دِلی میں مشکل مالی حالت کے شکار شخص نے بیمہ پالیسی کی رقم حاصل کرنے کیلئے کرائے کے قاتلوں سے خود کو قتل کرا لیا مقتول نے خود قاتلوں کو قتل کرنے کے لیے60 ہزار روپے بھی ادا کیے۔
گورو بنسل نامی شخص آریا نگر کا رہائشی تھا اور بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتا تھا بنسل اپنی گزر بسر کے لیے تھوک و کریانے کی دکان چلاتا تھا مگر لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کے باعث مالی دباؤ کا شکار تھا جس کے باعث اس نے خود کو قتل کرا کے اہل خانہ کو انشورنس کی رقم دلانے کا منصوبہ بنایا۔
بنسل کے قتل کے5 روز بعد دلی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا تاہم چوتھا قاتل ابھی تک فرار ہے۔ پولیس کے مطابق یہ قتل بیمے کی رقم حاصل کرنے کے لیے کرایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بیمے کی کتنی رقم ملنی تھی اس بات کا اندازہ نہیں لیکن شاید ایک کروڑ روپے انشورنس کے ملنے تھے جس کی خاطر بنسل نے اپنا قتل کرایا تاکہ اس کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کو رقم مل جائے۔ قتل میں ملوث گرفتار تینوں ملزموں کی عمریں 18،21 اور 26 سال ہیں۔
|
|---|
-------------------------------------------------


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know