نیویارک: امریکہ نے ایٹمی حملہ کی صلاحیت کے حامل جدید ترین ایف تھرٹی فائیو اے لڑاکا طیارے کی آزمائشی پروازیں کی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزمائش کے دوران طیارے سے ایٹمی حملے کی مشق بھی کی گئی۔

ایف تھرٹی فائیو اے لائٹننگ ٹو اسٹیلتھ نیکیلی فورنیا کے ایڈورڈز ایئرفورس بیس سے اڑان بھری۔ مشق کیدوران جنگی طیارے سے تھرمونیوکلیئرگریویٹی بم گرایا گیا۔

ایٹم بم کوخفیہ رکھنے کے لیے جہاز کے اندرونی حصے میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔

ایف تھرٹی فائیو اے دنیا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے جس میں ایٹم بم گرانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close