راولپنڈی: جائیداد کے تنازع نے بیٹے کا خون بھی سفید کر دیا، راولپنڈی میں سنگ دل بیٹے نے اپنی ماں کو تھپڑوں اور گھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں ارسلان نامی شخص نے پیسے کی لالچ اور بیوی کے اکسانے پر والدہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بہن کی دہائیاں بھی وحشی انسان کو نہ روک سکیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
راولپنڈی میں بیٹے کا خون سفید ہو گیا، بیٹے کا بیگم سے مل کر ماں اور بہن پر تشدد، تشدد کے بعد پراپرٹی کے کاغذات اور نقدی لے کر فرار، مظلوم ماں بیٹی کی فریاد پولیس بھی نظر انداز کر رہی ہے، @OfficialDPRPP @Rporwp @DrTajikSohail pic.twitter.com/6KaNHwlVQo— Laila_malik (@lailamalik52) July 21, 2020
بہن زوبیہ امیر نے موبائل سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی۔
وڈیو سامنے آنے پر پولیس بھی حرکت میں آ گئی، بیٹے اور بہو پر مقدمہ درج کر لیا، تاہم والدہ پر تشدد کے بعد بیٹا اور بہو گھر سے فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بدبخت بیٹا ماں کو زمین پر گرا کر لاتوں گھونسوں سے تشدد کر رہا ہے، چند سیکنڈ کی اس ہول ناک ویڈیو نے سب کو لرزا دیا ہے۔ معلوم ہوا کہ راولپنڈی کے رہائشی ارسلان نے بیوی کے کہنے پر ماں کے چہرے پر تھپڑ مارنا شروع کیے تو ظالم کا ہاتھ نہ کانپا۔
ناخلف اولاد ماں کو مغلظات بھی بکتی رہی، ویڈیو میں بہن دہائیاں دیتی سنائی دیتی ہے، مگر وحشی انسان پھر بھی نہیں رکا، سوتیلی بہن زوبیہ امیر نے ایک ویڈیو میں بھائی اور بھابھی پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ گھر سے قیمتی سامان اور کاغذات غائب ہیں۔
زوبیہ میر کا مؤقف بھی سامنے آ گیا، زوبیہ میر کے بھائی کی جانب سے اپنی ماں اور بہن پر تشدد کی وڈیو وائرل ہے، بقول زوبیہ میر، میڈیکل ہونےکے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی@OfficialDPRPP @Rporwp https://t.co/NzTitmjDGb pic.twitter.com/yvwc85fivA— Laila_malik (@lailamalik52) July 21, 2020
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس ایکشن میں آئی اور ملزم ارسلان اوراس کی اہلیہ کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا، سی پی او نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
زوبیہ کے موبائل فون سے بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کی کچھ دیر بعد ہی وائرل ہو گئی اور زوبیہ امیر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، صارفین کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد سزا دی جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know